میئر کراچی اور کے الیکٹرک کے سی ای او کے درمیان اہم ملاقات، سستی اور گرین انرجی پر تبادلہ خیال

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید طحہ سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہیڈ آفس میں ملاقات کی، جس میں شہر میں بجلی کی ترسیل، سستی توانائی اور سولر منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میئر کراچی نے کے الیکٹرک کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ

شہر میں بجلی کی مستحکم فراہمی کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔ ملاقات کے دوران بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے اور سولر پارکس کے قیام سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نہ صرف کراچی بلکہ بلوچستان کے بعض علاقوں کو بھی بجلی فراہم کر رہا ہے، جو ایک اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کراچی واٹر کارپوریشن سستی بجلی کی پیداوار اور فراہمی کے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی الیکٹرک بائیکس اور گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے زمین فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے گرین اور کلین انرجی کی طرف منتقل ہونا وقت کی ضرورت ہے. ملاقات میں حارث جمیل سمیت کے الیکٹرک کے دیگر افسران بھی شریک تھے جبکہ دونوں اداروں نے مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

Back to top button