وزیراعلی مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ کے ہر علاقے کو فیڈر بس کے ذریعے میٹرو ٹرین سے منسلک کرنے کا حکم دیا ہے-ٹریفک کی آسانی کے لئے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں دو ٹنل سیکشن بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے-17 سے 19 کلومیٹر گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ ٹرین انڈرگراؤنڈ گزارنے کی اصولی منظوری دی گئی-گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں ہر اسٹیشن اور ڈپو پر سولر سسٹم بھی لگایا جائے گا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا،جس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی-گوجرانوالہ میں 26 لاکھ مسافروں کے سفر کی گنجائش کیلئے ماس ٹرانزٹ سسٹم قائم ہوگا-گکھڑ تا ایمن آباد31.5 کلومیٹر طویل گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تکمیل کے لئے 12 ماہ کی مدت مقررکردی گئی ہے-گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 24 اسٹیشن بنیں گے، دوا سٹیشن انڈر گراؤنڈ ہوں گے-گرجاکھ، چن دا قلعہ، گوندلا والا میں ماس ٹرانزٹ سسٹم ڈپو قائم ہوں گے-گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے دونوں اطراف میں 62 کلومیٹر طویل ڈرین بھی بنے گی- گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کاباقاعدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم ہوگا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم بننے سے شہر کا ٹرانسپورٹ کلچر بدل جائے گا۔گوجرانولہ کے شہریوں کے لئے ایک شاندار ٹرانسپورٹ سسٹم کا تحفہ دیں گے۔
Read Next
7 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
4 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
6 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago




