*خیبرپختونخوا، پروموشن کیسز کو فوری نمٹانے کی ہدایت*

خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ پروموشن کے زیر التوا کیسز فوری طور پر نمٹائے جائیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعدد پروموشن کیسز بغیر کسی وجہ کے تاخیر کا شکار ہیں، جو کہ گڈ گورننس کے اصولوں کے خلاف ہے۔اعلامیے کے مطابق تمام محکمے پروموشن بورڈ کے جاری کردہ کیلنڈر کے تحت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کے پابند ہوں گے۔ اس اقدام کا مقصد افسران و ملازمین کی ترقی کے معاملات کو بروقت نمٹانا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔مزید برآں، تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران منعقد ہونے والے DPC اجلاسوں کی تفصیلات پندرہ دن کے اندر اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کریں۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ مستقبل میں غیر ضروری تاخیر کو ختم کیا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button