چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کا مناور میں قائم صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا اچانک دورہ

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کا مناور میں قائم صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (PEOC) کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات کیپٹن (ر) سید علی اصغر نے انہیں صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں خصوصی طور پر ضلع غذر میں حالیہ آنے والے سیلاب، اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور جاری ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی۔چیف سیکریٹری نے PEOC کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ متاثرہ عوام کی فوری امداد حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ریلیف اور بحالی کے کاموں میں مزید تیزی لائی جائے اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کو مزید موثر بنائیں تاکہ متاثرین کو بروقت اور مؤثر امداد فراہم کی جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button