ناران جھیل روڈ پر سیلابی ریلے کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے سڑک کی صفائی میں مصروف ہیں۔ مٹی کا تودہ گرنے سے روڈ مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔ موقع پر موجود عملہ سیاحوں کو پیدل محفوظ مقامات تک منتقل کر رہا ہے۔ اب تک 25 سے زائد جیپیں اور 150 سے زیادہ سیاح راستے میں پھنسے ہوئے ہیں۔






