*خیبرپختونخوا، شدید طوفان اور بارش سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ میں ان کی دہلیز پر امدادی چیک تقسیم*

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر گزشتہ رات کے شدید طوفان اور بارش سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ میں ان کی دہلیز پر امدادی چیک تقسیم کئے گئے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ رات کے طوفان اور بارش سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے تحصیل میئر ڈیرہ کے ہمراہ متاثرہ خاندانوں کے گھروں کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیک متاثرہ خاندانوں کی دہلیز پر پہنچا دیے گئے تاکہ ان کے دکھ درد میں فوری طور پر شریک ہو کر عملی مدد فراہم کی جا سکے۔افسران نے تحصیل پہاڑ پور کے گاؤں لاڑ شریف پہنچ کر پہلے متوفی محمد معاذ الحسن اور شہناز بی بی کے جنازے میں شرکت کی، بعد ازاں اہلخانہ سے تعزیت کے بعد چیکس تقسیم کر دیے گئے۔امدادی چیکس درج ذیل متاثرہ خاندانوں کو فراہم کیے گئے:

۱۔ محمد معاذ الحسن (پہاڑپور)

۲۔ شہناز بی بی (پہاڑپور)

۳۔ سجل بی بی (پہاڑپور)

۴۔ صائمہ بی بی (ڈیرہ اسماعیل خان)

۵۔ نذیر احمد (ڈیرہ اسماعیل خان)

۶۔ محمد فیصان (ڈیرہ اسماعیل خان)

۷۔ ام ہانیہ (ڈیرہ اسماعیل خان)

اس کے علاوہ متوفی آسیان کا امدادی چیک ان کے ورثا کو وزیرستان سے تدفین کے بعد واپسی پر انکے گھر فراہم کر دیا جائے گا۔صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت و تعاون فراہم کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button