*اعلٰی حکام کا دنیور کا دورہ،پانی بحالی کے کاموں کا جائزہ*

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی برائے واٹر مینجمنٹ و ایریگیشن حسین شاہ، سیکریٹری ایریگیشن اعظم خان اور ڈپٹی کمشنر گلگت عارف احمد نے دنیور، سلطان آباد اور محمود آباد کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔س موقع پر اعلیٰ حکام نے متاثرہ علاقوں میں پانی کی بحالی اور ایریگیشن نظام کی مرمت کے سلسلے میں جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ حکام نے فیلڈ اسٹاف اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بحالی کے کاموں کو تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کی مشکلات کو جلد از جلد کم کیا جا سکے۔معاون خصوصی حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت گلگت بلتستان متاثرہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور ایریگیشن سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

سیکریٹری ایریگیشن اعظم خان نے بھی اس موقع پر کہا کہ محکمہ ایریگیشن دن رات کام کر رہا ہے تاکہ پانی کی ترسیل بحال ہو اور کسانوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔علاؤہ ازیں ڈپٹی کمشنر گلگت عارف احمد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں بحالی و ریلیف کے کاموں کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، اور عوام سے قریبی رابطہ رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر جلد از جلد معمولاتِ زندگی کی بحالی کو یقینی بنائے گی۔

جواب دیں

Back to top button