*لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کا صوبائی حکومت سے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے یقینی بنانے کا مطالبہ*

پشاور(بلدیات ٹائمز)حکومت خیبرپختونخوا نے موجودہ مالی سال کے بجٹ میں کم از کم/مینیمم ویجز مبلغ 40 ہزار روپے ماہوار کی منظوری دی تھی جبکہ تاحال حکومتی احکام پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے عملدرآمد یقینی نہیں بنایا جا سکا اور ابھی تک گزشتہ سال کے کم از کم ویجز 36 ہزار روپے ہی رائج ہیں لیکن کئی اداروں میں حکومت خیبرپختونخوا کے کم از کم ویجز مبلغ 36 ہزار روپے پر بھی عملدرآمد نہیں ہو رہا ھے جس سے دیہاڑداری/فکس تنخواہ پر کام کرنے والے بلدیاتی ملازمین ویجز میں کمی کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چئیرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے مشترکہ بیان میں صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ مالی سال کے بجٹ میں منظور شدہ مینیمم ویجز 40 ہزار روپے ماہوار کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جا کر غریب بلدیاتی ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button