کمشنر کراچی حسن نقوی نے نکاسیٔ آب کے جاری اور مکمل کاموں کے حوالے سے *سب اچھا* کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کر دی

کمشنر کراچی حسن نقوی نے نکاسیٔ آب کے جاری اور مکمل کاموں کی تفصیلی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی اور ضلعی بلدیات کے تعاون سے پانی کی نکاسی کام جاری ہے ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ میں کمشنر کراچی نے بتایا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلعوں میں مکمل اور جاری کاموں کی رپورٹ پیش کردی ہے۔علاقوں اور اندرونی سڑکوں سمیت بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے ترجیحی کوششیں جاری رکھیں؛وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی بلدیات کے تعاون سے نکاسی کا کام جلد مکمل کیا جائے گا۔ضلع جنوبی میں ایم اے جناح روڈ عبداللہ ہارون روڈ چاکیواڑہ کورٹ روڈ برنس روڈ ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ ،ٹاور، اولڈ سٹی روڈ ،شاہراہ ایران، اُردو بازار اسٹریٹ، شاہراہ لیاقت، زیب النساء روڈ، ایمپریس مارکیٹ، مرزا آدم روڈ ،ما ئی کلاچی روڈ،میمن سوسائٹی روڈ ،نیو کو اپریٹیو کلاتھ مارکیٹ میں نکاسی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ضلع کورنگی کی تمام سڑکوں پر نکاسی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

مہران کالونی اور اللہ والا ٹاؤن کے نشیبی علاقوں میں نکاسی کا عمل جاری ہے اور جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ضلع ملیر میں گیارہ سے زیادہ سڑکوں میں نکاسی ٔ آب کا کام مکمل کرلیاگیا ہے۔ائیر پورٹ ،قائدآ باد، داؤ چور نگی، میمن گوٹھ ،گلشن حدید ،اسٹیل ٹاؤن ،کڈنی سینٹر ملحقہ لانڈھی جیل، ملیر پندرہ روڈ، مہران ہائی وے، یوسی بختیار روڈ ،گھاگھر روڈ میں نکاسی کا عمل مکمل ہوچکاہے۔جبکہ پریم ولاز نزد صفوران ,سب ڈویژن ائیرپورٹ ،جٹ پاڑا، سب ڈویژن ابراہیم حیدری میں نکاسی کا عمل جاری ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے پمپس سے اندرونی سڑکوں پر نکاسی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ضلع شرقی میں اوکھائی میمن صفورا، گلشن اقبال، سوک سینٹر چنیسر میں نکاسی کام مکمل ہوچکاہے۔ضلع غربی میں مومن آباد، یو سی نو، منگھو پیر مری روڈ پر نکاسی مکمل کر لیاگیا ہے۔ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد، گلبرگ بندھانی کالونی، لیاقت آباد، نیو کراچی اور ناظم آباد میں نکاسی کا کام مکمل کرلیا گیاہے۔

جواب دیں

Back to top button