چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیکریٹری بلدیات ، میونسپل کمشنر بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں کراچی شہر کی تجاوزات اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ کے ایم سی ملازمین کے پینشن، کے ایم سی کی بسسز سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔ ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کراچی سے انکروچمنٹ ہٹانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو اضافی اختیارات دیئے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ شہر سے انکروچمنٹ کا خاتمہ کیا جائے گا
۔شہر کے ہسپتالوں کے اطراف تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بارش سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ سڑکوں کی مرمت کے ساتھ نکاسی آب کا نظام بھی بہتر بنائیں گے۔ شہر کراچی سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھرپور کارروائیاں کی جائیں گی۔چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ
کے ایم سی کی بسسز کا نظام مزید بہتر بنایا جائے گا۔کے ایم سی ملازمین کے پینشن مسائل کو حل کیا جائے گا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ اور میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی موجود تھے۔






