کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے الاؤنس اور پنشن اضافے کیلئے سندھ حکومت سےاضافی فنڈز طلب مانگ لئے

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے حکومت سندھ سے ایڈہاک ریلیف الاونس 2025 اور ملازمین کی پنشن میں 8 فیصد اضافے کے لیے اضافی فنڈز کی درخواست کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بی پی ایس 01 تا 16 کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 12 فیصد اور بی پی ایس 17 تا 22 کے ملازمین کو 10 فیصد الاونس دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پنشنرز کی پنشن میں 8 فیصد اضافہ بھی تجویز کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ مجموعی مالی اثرات کا تخمینہ ماہانہ 3 کروڑ 4 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔کے ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ مالی مشکلات کے باعث ان اضافوں کے لیے درکار فنڈز خود فراہم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے، کیونکہ ادارے کی اپنی آمدن ناکافی ہے اور وہ اپنی تنخواہوں اور پنشن کے اخراجات پورے کرنے کے لیے حکومت سندھ سے ماہانہ 400 ملین روپے گرانٹ حاصل کرتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button