محمد آصف بلال لودھی نے کمشنر لاہور ڈویژن کا اضافی چارج سنبھال لیا، ممکنہ سیلابی صورتحال و انتظامات کے حوالے سے اجلاس، بریفنگ

سیکرٹری محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب محمد آصف بلال لودھی(پی اے ایس ۔20) نے کمشنر لاہور ڈویژن عہدے کا ایڈیشنل چارج سنبھال لیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد آصف بلال لودھی نے چارج سنبھالتے ہی ممکنہ سیلابی صورتحال و انتظامات جائزہ کے حوالے سے بریفنگ اجلاس کی صدارت کی۔سیکرٹری محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب و کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی کو ایڈیشنل کمشنرز نے بریفنگ دی۔

کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ تمام محکمے اور ادارے ممکنہ سیلابی صورت حال کے باعث ہائی الرٹ پر ہیں، انخلاء کردہ آبادیوں کیلئے ریلیف کیمپس قائم ہیں

اور مزید تمام وسائل ان پلیس کئے جارہے ہیں۔کمشنر لاہورمحمد آصف بلال لودھی نے دریائے راوی و دریائے ستلج کی موجودہ صورتحال پر مکمل بریفنگ و جائزہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button