*نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا*

وفاقی حکومت کا نیا فیصلہ: نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (NDRMF) بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے 20 اگست 2025 کے فیصلے کی روشنی میں نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ڈاکٹر عابد قیوم سلَیری کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کر دیا گیا ہے۔سیکریٹری، وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات بطور رکن/ڈائریکٹر شامل رہیں گے۔سیکریٹری، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی کوآرڈینیشن بطور رکن/ڈائریکٹر شامل رہیں گے۔یہ تقرریاں تین سال کے لیے کی گئی ہیں اور فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

جواب دیں

Back to top button