وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کا سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں، موترہ، آلو مہار، لدھڑ اور کھڑولیاں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے متاثرہ دیہاتوں میں پھنسے لوگوں کیلئے جاری ریسکیو آپریشن بارے بریفنگ دی۔

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا کہ پولیس کی ٹیمیں بھی ریسکیو آپریشن میں پیش پیش ہیں اور سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایت کی کے تمام متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں اور مویشیوں کو ریسکیو کیا جائے اور ان کے کھانے پینے،ادویات اور رہائش مہیا کی جائے۔رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف اور رانا عارف ہرناہ بھی صوبائی وزیر بلدیات کے ہمراہ تھے۔ سینئر لیگی رہنماؤں سمیت معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔






