انتخابی مہم کے پہلے دن سے مخالفین نے مجھے مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا،امیدوار میئر نیو یارک زہران ممدانی

نیویارک میئر کے لئے ڈیمو کریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے پہلے دن سے مخالفین نے مجھے مسلمان ہونے پر نشانہ بنایا۔ زہران ممدانی مسجد کے باہر خطاب میں جذباتی ہوگئے انہوں نے کہا کہ مخالفین نے اُنہیں ’جہاد کا حامی‘ اور ’دہشت گرد‘ ظاہر کرنے کی کوشش کی، میں نفرت کے مقابلے میں اتحاد کا پیغام لے کر کھڑا ہوا ہوں۔ میئرشپ کے امیدوار نے مزید کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کےلیے حالات بدل گئے ہیں، خود ان کی خالہ 11 ستمبر کے بعد حجاب میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی تھیں۔ واضح رہے کہ حالیہ سروے میں زہران ممدانی کو 43 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، نیو یارک میں میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button