میرا ایکشن کمیٹی سے نقطہ نظر کا اختلاف ہے،اس کے باوجود ہمارے درمیان احترام اور اعتماد کا رشتہ قائم ہے،وزیر بلدیات آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور

وزیر بلدیات آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو بھارتی میڈیا خوب اچھالتا ہے اور اسے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ بھارتی میڈیا نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان میں کسی بھی احتجاج پر نظر رکھتا ہے اور پھر اسے حکومت اور مسلح افواج کے خلاف استعمال کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری بات کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ میں نے کہیں یہ نہیں کہا کہ ایکشن کمیٹی ملک یا ملکی سلامتی کے خلاف ہے۔ بدقسمتی سے بعض سیاسی مخالفین اور فیس بُک پر بیٹھے "ماہرین” میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔اگرچہ میرا ایکشن کمیٹی سے نقطہ نظر کا اختلاف ہے، لیکن اس کے باوجود ہمارے درمیان احترام اور اعتماد کا رشتہ قائم ہے۔ اسی وجہ سے میں پچھلے دو سال سے ان کے ساتھ مذاکرات میں شریک رہا ہوں۔ اس لیے کچھ نادان لوگ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے سے باز رہیں۔

جواب دیں

Back to top button