وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویسٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عبدالروف ناگوری، لیڈیز ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد ستی، سنئیر نائب صدر صدیق اکبر، انفارمیشن سیکریٹری علی اکبر کاچیلو، رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان، ٹاؤن چیئرمین جمیل ضیاء و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آنے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔






