تھاکوٹ بازار میں آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی نگرانی میں آج مین بازار تھاکوٹ میں آبی گزرگاہوں اور ندی نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے افسران کی قیادت میں ہونے والی اس کارروائی کے دوران تمام غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ یہ آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اور اس پر مکمل عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button