ایف ڈی اے نے ہائوسنگ سکیموں کے پلاٹس کی فروخت میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث فائل مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا سخت فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے نجی ہائوسنگ سکیموں کے ڈویلپرز اور ان کے نمائندو ں سے میٹنگ کی اور انہیں دو ٹوک واضح پیغام دیا کہ رقبہ دستیاب نہ ہونے کے باوجود پلاٹ کی فائل فروخت کرنے سے اجتناب کیاجائے۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ اسماء محسن، ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ و دیگر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ڈویلپرز پر واضح کیا کہ وہ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیمز رولز پنجاب 2021 کے تحت پلاٹس کی خرید و فروخت کا ریکارڈ ایف ڈی اے کو فراہم کرنے کے پابند ہیں جس پر عملدرآمد میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ زمین دستیاب نہ ہونا اور ہائوسنگ سکیم کے منظورشدہ رقبہ سے زائد پلاٹس فروخت کرنا صریحاً فراڈ اور عوام سے دھوکہ ہے جس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج ہونگے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ڈویلپرز کو پرائیوٹ ہائوسنگ سکیمز رولز 2021 کی متعلقہ شقوں کی وضاحت، ہائوسنگ سکیم کی منظوری کے لئے ضروری تقاضوں، رہنما اصولوں اور مارکیٹنگ کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہائوسنگ سکیم کو مشتہر کرنے کے ساتھ لے آئوٹ پلان، پلاٹس کی تفصیلات، یوٹیلٹی سائٹس، گروی رکھی گئی زمین اور بنیادی سہولتوں کے بارے میں اشتہار کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے سختی سے تاکید کی کہ عوام الناس کی آگہی کے لئے ہائوسنگ سکیم کی نمایاں جگہ پر منظور شدہ رقبہ، لے آئوٹ پلان، یوٹیلٹی سائٹس اور دیگر ضروری معلومات پر مشتمل بورڈ نصب ہونا چاہیے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ایف ڈی اے کے فیلڈ انسپکٹر کو ان کے دائرہ اختیار کے علاقوں میں مزید متحرک کر دیا گیا ہے اور وہ قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے کڑی مانیٹرنگ کریں گے اس میں کوتاہی ،غفلت اور عدم توجہی کے مرتکب انسپکٹر کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ شہریوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے لہزا ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کی تقاضے پورے اور منظور شدہ رقبہ کے پلاٹس کی فروخت کئے جائیں۔ میٹنگ کے دوران ڈویلپرز کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی ایف ڈی اے نے ان کی غلط فہمیوں کو دور کیا اور کہا کہ پلاٹس کے غیر قانونی فائل سسٹم کا خاتمہ کرنے کے لئے سخت ترین اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس سلسلے میں حکومت پنجاب ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی ہدایات اور ایف ڈ ی اے کی پالیسی کو کامیاب بنائیں گے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
10 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
10 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
15 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
1 دن ago






