*‏کمشنر لاہور زید بن مقصود کا کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا دورہ*

‏کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا دورہ کیا.

‏وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے دورے کی روشنی میں منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے ایکشن پلان عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا

‏کمشنر لاہور کا پیکیج ٹو کی سروس روڈ تعمیر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے دونوں اطراف کا دورہ بھی کیا۔‏بند روڈ منصوبے کے مختلف سیکشنز پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بریفنگ دی۔ جس کے مطابق کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور کے دونوں پیکجز کے ہائی رائزڈ اہریا پر ٹریفک روانی سے جاری ہے۔ بند روڈ کے پیکج ون کے اطراف سروس روڈ کا کام 98 فیصد مکمل۔ٹریفک رواں ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ ‏پیکج ٹو کے سروس روڈ پر کام کی رفتار میں تیزی لائی جائے۔کوئی سستی نہیں۔شہری میگا ریلیف کیلئے منصوبے پر دن رات کام کرکے جلد مکمل کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button