*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے بارے خصوصی اجلاس۔*

ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی زیر صدارت کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کے سائٹ آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بند روڈ منصوبے کے پیکج ٹو کے بقیا کاموں کی تکمیل کا ایکشن پلان مرتب کرنے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی دی گئی ڈیڈ لائن پر منصوبے کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔ سروس روڈ کے تعمیراتی کاموں میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ منصوبے کے یومیہ اہداف کے حصول کے لیے اضافی لیبر و مشینری فوری تعینات کی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے اور نیسپاک کی ٹیمیں ہر شفٹ کی کارکردگی رپورٹ شیئر کریں۔ پیکج ٹو سگیاں تا بابو صابو انٹرچینج تک سروس روڈ کا کام دن رات جاری رکھا جائے۔سروس روڈ کے تعمیراتی کاموں کے ساتھ ساتھ، ڈرین کی صفائی و سروسز کی منتقلی کا کام بھی تیز کیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کو بلا تعطل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور نیسپاک نمائندوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button