سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گُل سے جرمن ترقیاتی ادارے کے وفد کی ملاقات ،بلدیاتی اداروں کے مختلف شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق

سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گل سے جرمن ترقیاتی ادارے کے وفد نے پروگرام کمپونینٹ مینیجر جی آئی زی بیانکا شنوبر کی قیادت میں پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ وفد میں صوبائی کوآرڈینیٹر جی آئی زی عاصم شفیع بھی شامل تھے۔ملاقات میں جی آئی زی کی مالی اور تکنیکی معاونت سے جاری منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیاجبکہ بلدیاتی اداروں کے مختلف شعبوں میں اشتراک کار مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ لوکل گورنمنٹس کی استعداد کار میں اضافے کے لیے جرمن ترقیاتی ادارے کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں لوکل گورننس کی بہتری کے لیے جی آئی زی کے پروگرام میں پبلک پرائیویٹ پار ٹنر شپ او رپبلک فنانشیل مینجمنٹ کے موضوعات کو شامل کرنا خوش آئند اقدام ہے۔آسیہ گل نے کہا کہ چیف آفیسرز اور میونسپل آفیسرز کی پیشہ ورانہ تربیت سے سروس ڈیلیوری میں بہتر ی آئے گی لہذابلدیاتی افسران کولوکل گورننس کے مختلف شعبہ جات اور بالخصوص مالی نظم وضبط کے حوالے سے پیشہ وارانہ تربیت دی جائے تاکہ انتظامی اور مالی امور کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے افسران کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ اسسمنٹ کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے۔سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گلنے ٹیکس کولیکشن اور ریکوری کے حوالے سے مقامی حکومتوں کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے بھی کا م کرنے کی ضروت پر زور دیا۔ملاقات میں کمپوننیٹ مینیجر بیانکا شنوبرنے لوکل گورنمنٹس کے اون سورس ریونیو بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لوکل گورنمنٹس میں اون سورس ریونیو کے حوالے سے قابل عمل پلان تیار کیا جارہا ہے اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پار ٹنر شپ اور پبلک فنانشیل مینجمنٹ کے موضوعات کو پروگرام میں شامل کیا جا رہا ہے۔ بلدیاتی افسران کی بڑے پیمانے پر پیشہ وارانہ تربیت کے لیے ماڈیولز تیار کیے جا چکے ہیں اور ان ماڈیولز میں تربیت کے بعد اسسمنٹ کا طرقی کار بھی وضع کیا گیا ہے

جواب دیں

Back to top button