صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 9ارب 30 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 28 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 9ارب 30 کروڑ روپےکے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں ٹیوٹا میں تعمیراتی اور مہمان نوازی لیبز کی توسیع کیلئے 2ارب 51 کروڑ ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی منڈی بہاوالدین کی تعمیر کے لیے 97 کروڑ روپے ، پی پی آئی سی 3 کی اپ گریڈیشن اور اصلاح کیلئے 5 ارب 81 کروڑ کی منظوری دی گئی۔ اسکے علاؤہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں

پنجاب اسمبلی میں ممبران اسمبلی کے لیے ریسورس سینٹر اور ٹریننگ سسٹم اور سیٹیزن سینٹرک لیگل انفارمیشن اسسٹینس اور پنجاب کے 19 اضلاع میں سمارٹ سیف سیٹیز فیز ٹو کے پوزیشن پیپرز کی بھی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button