راوی شہر میں انسداد سموگ آپریشن جاری،قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر 1ماہ میں درجن بھر سے زائد فیکٹریاں سیل

راوی شہر میں انسداد سموگ آپریشن جاری، انتظامیہ نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر 1ماہ میں درجن بھر سے زائد فیکٹریاں سیل کردیں، فضائی آلودگی کے خاتمہ میں یقینی دہانی پر 4کارخانوں کو کھول دیا گیا جبکہ اسی تناظر میں روڈا اورادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے صنعتی زون میں انٹی سموگ واک کا بھی اہتمام کراویا۔تفصیلات کے مطابق روڈا ٹیم نے وزیر اعلی مریم نواز کا ویژن آلودگی سے پاک پنجاب کے حوالے سے اپنی حدود میں دن اور رات کو آپریشن جاری رکھے جس میں 12کارخانوں کو بند کیا گیا جبکہ متعدد صنعتی یونٹس کو ایس او پی پورے نہ کرنے پر وارننگ لیٹر بھی جاری کئے۔بتایا گیا ہے کہ روڈاانتظامیہ نے ماہ اکتوبر کے مختلف ایام میں انسداد سموگ کارروائیوں کے دوران علاقہ بابکوال میں اسفالٹ بلیچنگ پلانٹ ترک روڈ پرشہزاد مل، عاطف، بی ایم،حاجی الف یونٹ، ماشاء اللہ سٹیل جبکہ محمود بوٹی میں ریاض سٹیل کو سربمہر کر دیا گیا۔ دوران آپریشن 1مل مالک پر مقدمہ بھی درج کر ادیا گیا۔علاوہ ازیں گذشتہ روز انسداد سموگ سرگرمیوں میں بی ایم مل کوسیل توڑنے پر دوبارہ بند ش کا سامنا کر نا پڑا جبکہ بلال سٹیل اور شہزاد فیکٹری کو تنبہہ نوٹس جاری ہوا۔ دوران آپریشن انتظامیہ نے ترک روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کرنے پر شاہین ٹی اینڈ ڈی کو شوکاز نوٹس بھی دیدیا

جواب دیں

Back to top button