*لاہورڈویژن کی12تحصیلوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی زیر صدارت اہم اجلاس*

وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور ڈویژن میں شہریوں کو صفائی کی بروقت اور بہترین سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے کنٹریکٹرز کو تمام دیہی علاقوں کو اگلے 15 دنوں میں زیرو ویسٹ بنانے کے احکامات جاری کیے اور واضح ہدایت کی کہ تمام تحصیلوں میں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی صفائی ورکرز تعینات کیے جائیں۔تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں، مساجد، پارکس اور دیگر عوامی مقامات کے اطراف خصوصی صفائی انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔تمام کنٹریکٹرز دیہی علاقوں میں طے کردہ ایس او پیز کے مطابق ورکرز اور مشینری کی مؤثر ورکنگ کو یقینی بنائیں۔ لاہور ڈویژن کی بارہ تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے تمام کنٹریکٹرز اور مانیٹرنگ افسران نے اس اہم اجلاس میں شرکت کی۔ ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس میں کنٹریکٹرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور دیہی یونین کونسلز میں شہری علاقوں کی طرز پر صفائی کے مکمل انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ہیلپ لائن 1139 اور سوشل میڈیاپر موصول ہونے والی صفائی سے متعلق شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی بھی تاکید کی گئی۔

جواب دیں

Back to top button