میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT) پروجیکٹس کی تکمیل میں تاخیر اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت و ترقی میں ماضی کی غلطیوں سے پیدا ہونے والے مسائل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے پاکستان انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (PIDCL) سے مطالبہم کیا کہ وہ پروجیکٹس کی تکمیل کے لیے ایک واضح وقت کا تعین کرے اور تعمیراتی عمل کے دوران نقصان پہنچنے والے تمام بنیادی ڈھانچے کی فوری بحالی کو یقینی بنائے،آج جاری کیے گئے ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ دیگر اداروں کی غفلت اور بدانتظامی کی وجہ سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مسلسل تنقید اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ناگن چورنگی اور کے ڈی اے چورنگی کے ماضی کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلط منصوبہ بندی اور عدم ہم آہنگی کی وجہ سے عوام کو طویل مدتی خلل کا سامنا کرنا پڑا ہے،آج بھی یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن پروجیکٹ کی وجہ سے شہری مشکلات کا شکار ہیں، اس کی ذمہ داری PIDCL پر عائد ہوتی ہے جس نے اہم انفراسٹرکچر کو بحال کئے بغیر دیگر مسائل پیدا کردیئے ہیں، سڑکوں، پیدل چلنے کے راستوں اور دیگر ضروری سہولتوں کو ان کی اصل حالت میں بحال کیا جانا چاہیے تاکہ کراچی کے عوام کو ریلیف مل سکے،انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس پروجیکٹ کے لیے 2017 میں این او سی جاری کیا گیا تھا لیکن پروجیکٹ ابھی تک مکمل نہیں ہوا جس سے عملدرآمد کرنے والی اتھارٹیز کی صلاحیت اور کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں،جو رفتار ہم دیکھ رہے ہیں اس سے یہ حقیقی خدشہ ہے کہ یہ پروجیکٹس 2035 تک بھی مکمل نہیں ہو پائیں گے، یہ کراچی جیسے شہر کے لیے ناقابل قبول ہے جہاں لاکھوں لوگ فعال انفراسٹرکچر پر انحصار کرتے ہیں،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مقامی قیادت کو تعمیر اور ترقی کے تمام مراحل میں شامل کیا جائے تاکہ شفافیت، مؤثریت اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے،مقامی اتھارٹیز کی شرکت کے بغیر، پروجیکٹس ماضی کی غلطیوں کو دوہرا سکتے ہیں جس سے بنیادی ڈھانچے کی حالت خراب ہو سکتی ہے اور عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے،میئر کراچی نے کے ایم سی کے اس عزم کو دوہرایا کہ کراچی کے شہریوں کے مفادات کا تحفظ کریں گے اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ شہر کے بنیادی ڈھانچے یا عوامی سہولت کی قیمت پر نہ ہو۔
Read Next
21 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
2 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پانی کی فراہمی اور بلدیاتی اصلاحات پر جامع پریس کانفرنس
6 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں 418 سڑکوں کو 14 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کریگی
1 ہفتہ ago






