پتنگ اڑانے پر پہلی بار 50 ہزار، دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا،محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی عائد کر دی

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں پتنگ اڑانا ناقابلِ ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر کم از کم 3 سے7 سال تک قید کی سزا ہو گی جب کہ پتنگ کی تیاری اور فروخت پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔ترجمان کے مطابق پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تیز دھار مانجھے سمیت تمام دھاگوں پر ہو گا جبکہ پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹرز کو 5 سے7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے، اس کے علاوہ پتنگ اڑانے میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار جرمانہ اور دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔محکمہ ٔ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب اسمبلی نے پتنگ اڑانے کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024ء منظور کیا تھا۔

پنجاب میں پتنگ بازی ناقابلِ ضمانت جرم قرار، 7 سال تک قید ہوگی*

پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا جس کے تحت خلاف ورزی پر سخت سزائیں ہوں گی۔

پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیا گیا ہے جس کے مطابق پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔

ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق پتنگ بازی، تیاری، فروخت و نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔

پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی اور پتنگ بازی کے مقصد کے لیے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا۔

پتنگ بازی سے متعلقہ مواد کی تیاری اور نقل و حمل پر مکمل پابندی ہوگی۔ پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔

پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار جرمانہ اور دوسری بار لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

پتنگ بازی کے دوران تیز دھار ڈور کے استعمال سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پتنگ بازی ہر مکمل پابندی کا قانون منظور کروایا گیا۔

جواب دیں

Back to top button