بلدیہ عظمٰی کوئٹہ کے چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطا اللہ بازئی کا برساتی نالوں اور مون سون کے انتظامات کا جائزہ

کمشنر کوئٹہ ڈیویژن/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے احکامات پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطاء اللہ بازئی کا ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن انور لہڑی و دیگر افسران کے ہمراہ جناح روڈ، ریلوے اسٹیشن، امداد چوک، زرغون روڈ سمیت شہر کے مخلتف علاقوں میں برساتی نالوں میں نکاسی کی صورتحال اور مون سون کی متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطاء اللہ بازئی نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے قائم کردہ ٹبز (Garbage tubs) کا بھی جائزہ لیا اور ایم سی کیو کے افسران و عملے کی کاوشوں کو سراہا، اس دوران چیف میٹروپولیٹن آفیسر کا کہنا تھا کہ اس سال مون سون سیزن میں شدید بارشیں متوقع ہیں جس سے ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، لہذا اس سلسلے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی ٹیمیں ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کی جانب سے مرتب کردہ پلان کے تحت کوئٹہ کے تمام برساتی نالوں و نالوں نالوں کی بروقت صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں دن رات کام کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button