لیسکو نے ایک مرتبہ پھر ٹاؤن ہال کی بجلی منقطع کردی،ایم سی ایل کے کام متاثر

لیسکو نے ایک مرتبہ پھر ٹاؤن ہال بجلی کا کنکشن کاٹ دیا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو فوری طور پر 8 کروڑ روپے کے واجبات جمع کروانے کا نوٹس دیا گیا ہے۔بجلی منقطع ہونے سے ایم سی ایل کے ہیڈآفس میں کام بری طرح متاثر ہوا ہے۔رواں مالی سال چوتھی مرتبہ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے دفاتر کی بجلی منقطع کی گئی ہے۔لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے سہانے خواب دیکھا کر ابھی تک پنجاب حکومت نے ایم سی ایل کو کوئی گرانٹ یا ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کئے الٹا مختلف منصوبوں، پروگرامز، تشہیری مہم وغیرہ پر ایم سی ایل کا بجٹ خرچ کروا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مالی معاملات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ٹاؤن ہال کی بجلی جمعرات کی رات منقطع کی گئی ۔یہ بات اہم ہے کہ اس سے قبل بھی لیسکو ایم سی ایل سے کنکشن منقطع کر کے کروڑوں روپے کے بل وصول کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button