قازقستان کے سفیر ہزایکسیلینسی یرزہان کستفین کی کمشنر لاہور آفس آمد۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے پرتپاک استقبال کیا۔

قونصل جنرل قازقستان ہاوس لاہور راو خالد بھی ملاقات میں موجود تھے۔کمشنر لاہور نے ملاقات و ابتدائیے میں قازقستان اور قازقستان کے سفیر کے لیے پر خلوص جزبات کا اظہار کیا

مجھے لاہور آکر بہت خوشی ہوتی ہے۔لاہور خوبصورت شہر ہے۔قازقستان اور پاکستان اسلامی برادر ملک ہیں۔تجارت و تعلیم کے حوالے سے پاکستان کے مختلف شہروں اور کامرس سنٹرز کے دورے کیے ہیں۔لاہور اور ترکستان کے درمیان مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعاون بڑھ رہا ہے۔سفیر قازقستان ہزایکسیلینسی یرزہان کستفین

لاہور تاریخی و قدیم شہر اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل باسیوں کا شہر ہے۔لاہور کی ثقافت۔تاریخ۔سیاحت۔ادب کو عالمی سطح پر پر نمایاں مقام حاصل ہے۔دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں و تعلیم کے شعبوں میں تعلقات کو بہت وسعت ملے گی:کمشنر لاہور زید بن مقصود
تفصیلات کے مطابق قازقستان کے سفیر ہزایکسیلینسی یرزہان کستفین کی کمشنر لاہور آفس آمدپر کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ قونصل جنرل قازقستان ہاوس لاہور راو خالد بھی ملاقات میں موجود تھے۔کمشنر لاہور نے ملاقات و ابتدائیے میں قازقستان اور قازقستان کے سفیر کے لیے پر خلوص جذبات کا اظہار کیا ۔ سفیر قازقستان یرزہان کستفین نے کہا کہ مجھے لاہور آکر بہت خوشی ہوتی ہے۔ لاہور خوبصورت شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان اور پاکستان اسلامی برادر ملک ہیں۔ یرزہان کستفین نے کہا کہ تجارت و تعلیم کے حوالے سے پاکستان کے مختلف شہروں اور کامرس سنٹرز کے دورے کیے ہیں۔ سفیر قازقستان نے کہا کہ قازقستان اور پنجاب کی یونیورسٹیز کے درمیان روابط میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان کے شہر ترکستان میں تاریخ کے پہلے صوفیانہ نظام کے بانی خواجہ احمد یساوی کا مقبرہ ہے۔ سفیر قازقستان نے کہا کہ لاہور اور ترکستان کے درمیان مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعاون بڑھ رہا ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ لاہور تاریخی و قدیم شہر اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل باسیوں کا شہر ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کی ثقافت، تاریخ، سیاحت، ادب کو عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں و تعلیم کے شعبوں میں تعلقات کو بہت وسعت ملے گی۔ کمشنر لاہور نے لاہور میں ترقیاتی، تجارتی، ثقافتی سرگرمیوں اور ودیگر باہمی دلچسپی کے امور پر اظہار خیال کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مختلف شعبوں میں مضبوط تعاون کیلئے باہمی رابطے کو سرگرم رکھیں گے۔ کمشنر لاہور نے عزت مآب یرزہان کستفین کو عالمگیری دروازہ شاہی قلعہ کا سووینیر پیش کیا۔






