کمشنر لاہور زید بن مقصود کا جوہر ٹاون، عبدالستار ایدھی روڈ، رائے ونڈ روڈ، پاجیاں و دیگر علاقوں کا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے صفائی، گرین بیلٹس، عارضی تجاوزات و ٹریفک روانی جائزہ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے جوہر ٹاون، عبدالستار ایدھی روڈ، رائے ونڈ روڈ، پاجیاں و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کے دورے کے موقع پر اے سی رائے ونڈ سمیت ٹریفک، پی ایچ اے، ایل ڈبلیو ایم سی، زون انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کسی بھی مین روڈ کے اوپر ریڑھی یا عارضی دکان کی صورت میں تجاوزات پر زیروٹالرنس ہے۔ کمشنر لاہور نے ٹریفک افسران کو سگنل فری چوک سے غلط مڑنے والوں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ مین روڈز کے گرد ملبے کو اٹھاکر گرین بیلٹس ترتیب دی جائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ صفائی، ٹریفک قوانین آگاہی و پابندی کیلئے لاہور میں ایک پروگرام کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اقبال ٹاون زون مانیٹرنگ کو سخت کرے۔ تجاوزات کو مین روڈز سے ہٹاکر سڑکوں کو مستقل پیمانوں پر کلیر رکھا جائے۔

جواب دیں

Back to top button