آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائیز فیڈریشن کے مرکزی صدر و صوبائی جنرل سیکرٹری رمضان دانش نے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا دورہ کیا میونسپل کارپوریشن کے صدر راجہ ہارون رشید اور دوسرے عہدیداران نے گرم جوشی سے استقبال کیا اس کے بعد ایک اہم جلاس ہوا اجلاس کی غرض و غایت ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ ہارون رشید نے بیان کیا کہ ہمارے مسائل اور اج کے دور میں مہنگائی کا زور ملازمین کے ساتھ سخت زیادتی کی جا رہی ہے اور ہمارے مطالبات جو کہ تو ہیں اس کے بعد دیگر دوستوں نے اپنے اپنے انداز میں اپنے مسائل بیان کیے۔

مرکزی صدر صوبائی جنرل سیکرٹری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ال پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کی قیادت جاگ رہی ہے بلدیاتی ملازمین کے مسائل کے لیے عملی طور پر کار فرما ہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور اگیگا پنجاب جس کی قیادت چوہدری یاسین وڑائچ جاوید سنگیڑا اور چوہدری کاشف شہزاد کر رہے ہیں ان کے شانہ بشانہ جدوجہد جاری رہے گی اور 14 اکتوبر کے دھرنے کے لیے ہم ان کے ہر فیصلے کے ساتھ ہیں انشاء اللہ تعالی ہر ڈویژن سطح پر صوبائی سطح پر دھرنوں کو کامیاب کرایا جائے گا اس کے بعد بہت جلد چارٹر اف ڈیمانڈ سیکرٹری بلدیات کو چیف سیکرٹری کو اور سی ایم کو دیا جائے گا میں راجہ ہارون رشید کی ولولہ انگیز قیادت جرات مند لیڈر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے کار دن رات ایک کیا ہوا ہے اور حالیہ ریفرنڈم میں ٹک ٹاکروں کو شکست فاش دے کر ثابت کیا وہ کارکنوں کا حقیقی لیڈر ہے انشاءاللہ تعالٰی آئندہ بھی وہ ملازمین کے حقوق کے لیے اسی طرح جدوجہد کرتا رہے گا اس کے ساتھ ہی پاکستان زندہ باد آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن زندہ باد اس کے بعد دعا کرائی گئی اور دوستوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔






