کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر کی زیر صدارت ضلع سوات میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت بارے ایک اعلٰی سطحی اجلاس

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر کی زیر صدارت ضلع سوات میں جاری ترقیاتی سکیموں کی پیشرفت بارے ایک اعلی سطحی اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی سوات، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) سوات، ایگزیکٹیو انجینئر میگا پراجیکٹس، سپرنٹنڈنگ انجینئرز (سی اینڈ ڈبلیو، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایریگیشن)، ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے و پی کے ایچ اے، پرواجیکٹ ڈائریکٹرز (خیبر پختونخوا سیٹیز ایمپرومنٹ پرواجیکٹ، مٹہ گریوٹی سکیم، گبرال، مدین، مٹلتان ہائیڈرو پاور پرواجکیٹ) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائینسز، یونیورسٹی آف انجینئرنگ ایند اپلائیڈ سائنسز اور ایگریکلچر یونیورسٹی نے شرکت کی۔اجلاس میں متعلقہ حکام نے محکمہ ہیلتھ، تعلیم، سڑکوں، لوکل گورنمنٹ، مواصلات، اوقاف، فن بجلی و توانائی، سیاحت، جیل خانہ جات بارے تعمیراتی پیشرفت اور درپیش مسائل بارے تفصیلی آگاہی دی۔کمشنر ملاکنڈ نے متعلقہ حکام سے تکمیل کے مراحل والی سکیموں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی۔ تاکہ ان سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج سیدو شریف کے اکیڈمک بلاک کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ نئی تعلیمی سال سے اس میں کلاسز کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو سیاحت کی فروغ کیلئے سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کی سکیموں پر توجہ دینے کی ہدایت دی۔کمشنر ملاکنڈ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس سی کو مینگورہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کرنے اور مینگورہ سٹی کے نکاس آب کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہدایت کی۔کمشنر ملاکنڈ نے پرواجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائینسز، یونیورسٹی آف انجینئرنگ ایند اپلائیڈ سائنسز اور ایگریکلچر یونیورسٹی کو ان اہم سکیموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کی ہدایت کی۔کمشنر ملاکنڈ نے ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن ملاکنڈ ڈویژن کو تمام ترقیاتی منصوبوں کی تعمیراتی کام کا معائینہ کرنے اور کمشنر آفس کو معائینہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی سختی سے ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button