وزیر اعلی سندھ کے مشیر سید نجمی عالم اور میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی زیر صدارت اجلاس،کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکان حقوق دینے کا جائزہ

وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ (سابقہ کچی آبادی)اسپیشل ڈویلپمنٹ و سوشل ہاوسنگ سید نجمی عالم کی میئر سیکریٹریٹ سوک سینٹرآمد پر میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن ٹاؤن چیئرمینز عبدالغفور درس، مصطفی بلال، منٹھار جتوئی، عمیر چانڈیو، عدنان رشید،تاج ولی خان، ، ٹاؤن وائس چیئرمینز عبد الستار سومرو ،مہر علی ڈیشک سیف اللہ مگسی ،حیدرآباد واٹراینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طفیل احمد ابڑو ،پی پی کے فیصل جبار کے ہمراہ انکا استقبال کیا اور انہیں سندھ کا روایتی تحفہ سندھی ٹوپی و اجرک کے تحائف پیش کئے

اس موقع پر میئر سیکریٹریٹ میں حیدرآباد میں کچی آبادیوں کے حوالے سے اجلاس بھی منعقدکیا گیا جس میں صوبائی مشیر سید نجمی عالم، میئر حیدرآباد کاشف علی شورو، میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، ٹاؤن چیئرمینز محکمہ کچی آبادی سندھ اور بلدیہ اعلیٰ کے افسران بھی موجود تھے اجلاس میں حیدرآباد میں کچی آبادیوں اور ان سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے حیدرآباد میں کچی آبادیوں کے مکینوں کو لیز کے مسائل اور انکے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جانے اور کچی آبادی کے غیر آباد پلاٹس پر شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے ڈسپینسری و پارکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بات کی جبکہ مختلف ٹاؤن چیئرمینز نے اپنے اپنے علاقوں میں کچی آبادیوں میں مسائل سے صوبائی مشیر کو آگاہ بھی کیا۔وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ (سابقہ کچی آبادی)اسپیشل ڈویلپمنٹ و سوشل ہاوسنگ سید نجمی عالم نے کہا کہ ہم کچی آبادیوں کے مسائل پر کام کررہے ہیں اور جلد حیدرآباد میں بھی اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کچی آبادی کے ہمراہ آپ کے ساتھ تفصیلی میٹنگ کریں گے اور آپ کے علاقوں کی کچی آبادیوں کے مسائل کو حل کرایا جائے گا۔اجلاس میں میئر حیدرآباد

کاشف علی شورو نے بلدیہ اعلٰی حیدرآباد کی دو سالہ کارکردگی پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی مشیر کو حیدرآباد میں کئے جانے والے تعمیر و ترقی کے کاموں شاہراہوں کی تعمیرات، کے ۔بی ۔حسن علی آفندی پیپلز پارک کے قیام، شہر کی آب و ہوا کو بہتر بنانے کیلئے شہر کے گرین بیلٹس پارکوں کی بہتری کے اقدامات ، بیوٹی فیکشنز کے کاموں نیاز اسٹیڈیم اور اوپن ائیر تھیٹر کی تزین وآرائش، شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری و بحالی ،صحت و صفائی کے کاموں اور شہر میں سندھ حکومت کے تعاون سے جاری اور مستقبل میں شروع کئے جانے والے میگا پروجیکٹس سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔صوبائی مشیر کچی آبادی سید نجمی عالم نے میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی جانب سے حیدرآباد میں کرائے جانے والے تعمیر وترقی کے کاموں کو بے حد سراہا اور کچی آبادیوں میں غیر آباد پلاٹوں پر شہریوں کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے سلسلے میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی

جواب دیں

Back to top button