میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کے ایم سی کی جانب سے کراچی کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کی بحالی کے سلسلے میں صوفی شاعر، موسیقار اور عالمِ برِصغیر حضرت امیر خسروؒ کے 770ویں یومِ ولادت کے موقع پر ایک روح پرور قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا،یہ تقریب اتوار کی شام تاریخی فریئر ہال میں منعقد ہوئی، جس میں شہریوں، ادبی شخصیات اور ثقافت سے محبت رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فریئر ہال کی فضا اس موقع پر عقیدت و مسرت سے معمور رہی،تقریب میں معروف ابو فرید قوال گروپ نے حضرت امیر خسروؒ کے کلام پر مبنی دل موہ لینے والی قوالیوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جنہوں نے سامعین کو مسحور کر دیا۔ فریئر ہال کے لان میں گونجتی یہ نغمگی سامعین کو صوفیانہ شاعری اور موسیقی کی اس دنیا میں لے گئی جس کی بنیاد صدیوں قبل امیر خسروؒ نے رکھی تھی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ شہر میں فن، ادب اور ثقافت کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں،ثقافتی سرگرمیوں کا احیاء کراچی کی اس شناخت کو بحال کرنے کے لیے ناگزیر ہے جو کبھی روشنیوں، تخلیق اور ہم آہنگی کا استعارہ تھا،انہوں نے کہا کہ کراچی ہمیشہ ثقافت اور رواداری کا گہوارہ رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ایسے پروگراموں کے ذریعے شہریوں بالخصوص نوجوان نسل کو اپنے تاریخی اور فنی ورثے سے جوڑا جائے،میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی شہر بھر میں اسی نوعیت کے ثقافتی اور تفریحی پروگرام باقاعدگی سے منعقد کرے گی تاکہ عوامی شرکت کو فروغ دیا جا سکے اور باہمی تعلق اور کمیونٹی کے احساس کو مضبوط کیا جا سکے،کے ایم سی کے ماتحت محکمہ ثقافت، کھیل اور تفریح نے اس تقریب کا اہتمام کیا، جو شہر کے فنونِ لطیفہ اور تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے متعدد اقدامات پر عمل کررہا ہے، حضرت امیر خسروؒ کے نام سے منسوب یہ قوالی نائٹ کراچی کی ثقافتی بحالی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے جو شہر کی دھڑکن کو اس کی لازوال روایات سے جوڑتی ہے،شرکاء نے شہریوں کے لیے محفوظ، پُرکشش اور متاثرکن ثقافتی مواقع فراہم کرنے پر کے ایم سی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ یہ اقدام کراچی کی جمالیاتی اور روحانی شناخت کی بحالی کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے۔
Read Next
17 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
2 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
3 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی پانی کی فراہمی اور بلدیاتی اصلاحات پر جامع پریس کانفرنس
6 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر بھر میں 418 سڑکوں کو 14 ارب روپے کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کریگی
1 ہفتہ ago






