وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے حوالے سے اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پلان اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ انیشیٹو اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا، اجلاس میں مشیر خزانہ،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز ،محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ان پروگراموں میں شامل اضلاع کی سطح پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر فنانشل اور فیزیکل پراگریس اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ اور اہم فیصلے کئے گئے۔متعلقہ حکام کی طرف سے وزیر اعلیٰ اعلی کو ڈی ڈی پی اور ڈی ڈی آئی میں شامل منصوبوں کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔وزیر اعلیٰ نے ان پروگراموں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے درکار فنڈز جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں ضم اضلاع کے تیز رفتار ترقیاتی پروگرام سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اے آئی پی کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے برج فنانسنگ کے طور پر 12 ارب روپے جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو معاملہ حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وفاقی حکومت کی طرف سے اے آئی پی کے فنڈز جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، وفاقی حکومت سے اے آئی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لئے بر وقت اور پورے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ ضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کی فنڈنگ وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن وفاقی حکومت اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی، ضم اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تاخیر سے لوگوں کو مسائل کا سامنا ہے، عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر صوبائی حکومت اپنے وسائل سے ضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کو فنڈنگ کر رہی ہے،وفاقی حکومت کی طرف سے ترقیاتی فنڈز کے اجراء میں ضم اضلاع کو نظر انداز کرنا مسائل کو بڑھا رہا ہے، صوبائی حکومت اس مسئلے کے حل کے لئے ضم اضلاع کے منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے لائحہ عمل اپنائے گی،

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، میرٹ اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر قابل قبول نہیں، متعلقہ حکام کام کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں،ترقیاتی منصوبوں کی بہتری منصوبہ بندی، تیز رفتار عملدرآمد، فنڈز کے دانشمندانہ استعمال، ڈپلیکیشن کے خاتمے، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کی کیپیسٹی بلڈنگ انتہائی ضروری ہے، اس مقصد کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے سارے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے پر کام کیا جائے، ترقیاتی منصوبوں پر کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے مانیٹرنگ کے موجودہ نظام کو بھی مزید موثر بنایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button