تمام اضلاع کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں،صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس وزیر محنت و افرادی قوت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن عبدالروف ناگوری، انفارمیشن سیکریٹری شرمیلا فاروقی، سنئیر نائب صدر مرزا مقبول، راجہ رزاق، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز محمد آصف خان، شکیل چوہدری، تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، تمام ذیلی تنظیموں کے صدور و جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔اجلاس کے آغاز میں شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید محترمہ نصرت بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو، شہید میر مرتضٰی بھٹو سمیت تمام شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں سانحہ 18 اکتوبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری یادگار کارساز پر حاضری دیں گے۔

ہر سال کی طرح اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تمام ڈسٹرکٹ کی جانب سے پروگرامز کا انعقاد کریں گے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ سانحہ 18 اکتوبر کے شہداء کے قبروں پر صبح حاضری دی جائے گی۔اجلاس میں کراچی ڈویژن کے نومنتخب صدر سعید غنی، جنرل سیکرٹری عبدالروف ناگوری اور نومنتخب انفارمیشن سیکریٹری محترمہ شرمیلا فاروقی کو خوش آمدید کیا گیا۔ عبدالروف ناگوری نے کہا کہ 18 اکتوبر کے روز کارکنان ہزاروں کی تعداد میں یادگار کارساز پر پہنچ کر اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سانحہ 18 اکتوبر ہمارے کارکنوں کی شہادت کا عظیم سانحہ ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ کنٹونمنٹ کے انتخابات ہونے ہیں, اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ تیاریاں شروع کردیں۔

جواب دیں

Back to top button