وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں گلگت کے حالات کشیدہ رہے تاہم اللہ کے فضل و کرم سے گلگت بلتستان بڑی تباہی سے محفوظ رہا۔ امیر تنظیم اہل سنت والجماعت مولانا قاضی نثار احمد حملے میں معمولی زخمی ہوئے جبکہ ان کے محافظ بھی زخمی ہوئے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، اب تک 8 مقامی سہولت کار گرفتار کر لیے گئے ہیں،اور ان کے تفصیلات بھی موجود ہے،جبکہ اصل مجرموں کی گرفتاری بھی بہت جلد عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کے امن کو خراب کرنے والے تمام عناصر کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور پورے خطے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا قاضی نثار احمد نے گولی کھانے کے باوجود امن کا پیغام دے کر پورے پاکستان کے عوام کے دل جیت لیئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ اتحاد و اتفاق کے ذریعے دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو ہرگز نہیں بخشا جائے گا۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر ضروری اور اشتعال انگیز باتوں سے گریز کریں اور دہشتگرد عناصر کی نشاندہی میں حکومت کا ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ علماء سے مشاورت جاری ہے۔ اصل مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر عبرتناک سزا دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں اور اپنے علاقے کے امن و امان کے لیے ہمیشہ مثالی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ حکومت عوام کے تعاون سے خطے میں مکمل امن یقینی بنائے گی۔
Read Next
42 منٹس ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
45 منٹس ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
1 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
1 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
Related Articles
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
2 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
4 دن ago



