*بلدیہ عظمیٰ کراچی کا نئی بھرتیوں سے متعلق اہم فیصلہ*

میئر کراچی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں محکمۂ صحت کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صحت کی سہولتوں اور دیگر امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔سینئر ڈائریکٹر صحت، ڈاکٹر مہوش مٹھانی نے بلدیہ عظمیٰ کے اسپتالوں کی ایمرجنسیز میں ڈاکٹروں کی کمی پر بریفنگ دی، جس پر میئر کراچی نے تین ماہ کے کنٹریکٹ پر ڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری دے دی۔اجلاس میں میونسپل کمشنر سید محمد افضل زیدی، مشیرِ مالیات گلزار ابڑو، اخلاق خان یوسفزئی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button