صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے پی ٹی آئی کے کراچی سے منتخب شدہ ٹاؤن چیئرمینز اور یوسی چیئرمینز کے وفد کی ملاقات

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ سید نجمی عالم بھی موجود تھے۔پی ٹی آئی کے منتخب عہدیداران کی سید ناصر حسین شاہ سے کراچی کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔ٹاؤن اور یو سی میں انفراسٹکچر، صحت، صفائی ستھرائی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔اینٹی کرپشن کی جانب سے بلاوجہ پریشان کیا جاتا ہے۔۔

پی ٹی آئی وفد نے بتایا کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز مہیا نہیں کئے جاتے جس سے ترقیاتی کام تاخیر اور تعطل کا شکار ہیں۔۔۔سیدناصرحسین شاہ نے کہا کہ تمام مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے۔سندھ حکومت تمام منتخب نمائندوں کو مکمل سپورٹ کرے گی۔پاکستان پیپلزپارٹی بلاتفریق خدمت پر عمل پیرا ہے۔۔چیئرمین بلاوم بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات کے تحت عوامی فلاحی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے گا۔کراچی شہر کو امن کا گہوارہ بنانا پاکستان پیپلزپارٹی کی کوشوں کا نتیجہ ہے۔

جواب دیں

Back to top button