*کمشنرمریم خان کی ہدایت پرلاہور میں “ ہینگنگ وائرز” کی کلمپنگ کی جاری*

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی ہدایت پر شہر میں “ ہینگنگ وائرز” کی کلمپنگ کی جاری ہے۔ کلمپنگ کیلئے لاہور کی 3 تحصیلوں اور 5سب ڈویژنز میں مشترکہ ٹیمیں کام کررہی ہیں، تمام علاقوں کے متعلقہ اے سی ٹیموں کو مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ لیسکو و پٹاپا کی ٹیمیں جیا موسی، یو ای ٹی، گلبرگ، لبرٹی، سلامت پورہ میں کلمپنگ مکمل کرچکی ہیں۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ شہر میں لٹکتی تاروں کو ختم کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بے ہنگم تاروں کی کلمپنگ اصل مقصد ہے، کسی کمپنی کے سسٹم کو نقصان نہیں پہنچنا چاہئیے، مشترکہ ٹیموں میں لیسکو و کمپنیز کے اہلکار تکنیکی بنیادوں پر سسٹم کا خیال رکھیں، رجسٹرڈ ٹیلیکام کمپنیز کے سسٹم کو تحفظ دینا انتظامیہ کا فرض ہے۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ پٹاپا، لیسکو، ایم سی ایل، ضلعی انتظامیہ کی جوائنٹ ٹیمیں لٹکتی تاروں کی کلمپنگ کو جاری رکھیں گی۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ شہر میں بالعموم اور کئی علاقوں میں بالخصوص لٹکتی تاریں کئی مسائل کا سبب ہیں، بجلی کے کھمبوں کے گرد لٹکتی تاریں حادثات اور بدصورتی کا سبب ہیں۔

جواب دیں

Back to top button