*کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت گندم بوائی، سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ، انسداد ڈینگی، واٹر فلٹریشن پلانٹس، پاٹ ہولز کا جائزہ اجلاس*

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت ڈویژن میں سکولوں کے سامنے سائن بورڈ یکساں اور ایک پیٹرن پر لگیں گے، واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کریں، غیر فعال کی وجوہات پر رپورٹ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے رواں مہینہ اہم ترین ہیں معمولی سی بھی سستی کی گنجائش نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اگیتی گندم بوائی 15اکتوبر سے اور پچھیتی گندم بوائی 15نومبر سے شروع ہوگی۔

کمشنر لاہور نے اضلاع سے سرکاری زمین پر گندم بوائی کیلئے شناخت کردہ رقبہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت گندم بوائی، سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ، انسداد ڈینگی، واٹر فلٹریشن پلانٹس، پاٹ ہولز جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن اضلاع کے ڈی سیز نے شرکت کی۔ کمشنرلاہور مریم خان نے کہا کہ الحمدللہ لاہور سمیت پوری ڈویژن میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی سوفیصد سرویلنس ہورہی ہے، ہسپتالوں سے رپورٹنگ جاری ہے کوئی مثبت ڈینگی مریض بھی تشویشناک حالت میں نہیں ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر لاہور حامد محمود ملہی نے شرکت کی جبکہ ڈی سی قصور عمران علی، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے بزریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button