وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے جنوبی حصے کے لیے آؤٹر رنگ روڈ منصوبے پر اجلاس منعقد ہوا۔ پشاور کے جنوبی حصے کے لیے دوسری رنگ روڈ تقریباً 31 کلومیٹر طویل ہوگی۔ نئی رنگ روڈ پشاور کے جنوبی حصے کو کور کرے گی اور شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد دے گی۔منصوبہ ٹریفک کے مسائل کم کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گا۔منصوبے کو تقریباً تین سال میں مکمل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ آؤٹر رنگ روڈ منصوبے کی ابتدائی تخمینہ لاگت تقریباً 50 سے 60 ارب روپے متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ نے عوام کی سہولت کے لیے منصوبے میں موزوں انٹرچینجز شامل کرنے کی ہدایت جاری کی۔منصوبے کی منصوبہ بندی مستقبل کی ضروریات اور شہری ترقی کو مدنظر رکھ کر کرنے کی ہدایت دی گئی۔ این ایچ اے سے رابطہ کر کے پشاور بس ٹرمینل پر انٹرچینج کے حصول کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ٹرمینل انٹرچینج کے ذریعے ٹریفک کو شہر میں داخل ہوئے بغیر براہ راست گزرنے کی سہولت میسر آئے گی۔وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی طرف سےنئی رنگ روڈ پر بی آر ٹی ٹریک شامل کرنے کے امکان کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔
Read Next
20 گھنٹے ago
خیبر پختونخوا، تنخواہوں سے محروم سینیٹیشن کمپنی کے 25 ملازمین کی برطرفی کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا
1 دن ago
واسا کمپنی بنوں کے ملازمین کا چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پرپریس کلب بنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
2 دن ago
پی پی پی فریم ورک کے تحت پشاور میں کچرے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی تجویز منظور کر لی گئی
2 دن ago
خیبرپختونخوا حکومت کےایندھن کی بچت اور ذمہ دار حکومتی اقدامات کے لیے نئے فیصلے
2 دن ago
خیبرپختونخوا سٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کی 9ویں پراجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
Related Articles
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی تحصیل حسن خیل پشاور ملک ارشد خان کی جانب سے تمام ویلیج کونسل سیکرٹریز کو ہدایت جاری
2 دن ago
مئیر سٹی میٹروپولیٹن حاجی زبیر علی اور تحصیل چیئرمینز کے ساتھ گزارا گیا وقت خوشگوار، بامقصد اور یادگار دوررہا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات ملک ارشد خان
3 دن ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخوا نے سبکدوش ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے حوالے سے حکومتی اثاثوں کی رپورٹ طلب کر لی
3 دن ago
*لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کامحمد رحیم جدون کو بہترین خدمات کی فراہمی پر خراجِ تحسین*
4 دن ago


