محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے روٹس کے پانچ گھنٹے طویل دورے

محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے روٹس کے پانچ گھنٹے طویل دورےکیے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ٹھوکر نیاز بیگ، شادمان قصر بتول، پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ امام بارگاہ اور جلوس روٹس پر تیاریوں کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر ،زیڈ او آرز ایم سی ایل اور دیگر بھی اِن کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے جلوس و مجالس کے منتظمین سے ملاقاتیں کی،جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو بریفنگ میں بتایا کہ جلوس کے روٹس پر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔رافعہ حیدر نے ایم سی ایل کو جلوس روٹس پر پیچ ورک کی تکمیل، جلوس روٹس پر اضافی لائٹس کی تنصیب ،محرم الحرام میں سول ڈیفنس خواتین ورکرز کی بھی تعیناتی ، جلوس روٹس کی سخت مانیٹرنگ کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت بارشوں کے پیش نظر واسا کو جلوس روٹس سے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنانے کی ہدایت۔ انہوں نے کہاکہ واسا محرم الحرام کے ایام میں پانی فراہمی کے اوقات کار معمول سے زیادہ بڑھائیں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی جلوس روٹس پر شفٹس میں صفائی ستھرائی کو دیکھیں گے۔محکمہ سوئی گیس جلوس روٹس پر گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ جلوس روٹس پر ریسکیو 1122 فرسٹ ایڈ کی فوری فراہمی یقینی بنائیں گے۔امن کمیٹی کے ممبران کے تعاون سے بہترین تیاریاں چل رہی ہیں۔اس موقعہ پر جلوس و مجالس منتظمین نے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button