کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے کئے گئے ہیں کہ”ڈی سی آفس لاہور میں محرم مرکزی کنٹرول قائم ہوگا۔نگرانی کیلئے اضافی فیڈ بھی مانیٹر ہوگی۔محرم الحرام میں بارش کے باعث کھمبوں میں کرنٹ کے تدارک کیلئے لیسکو الرٹ پر رہے تمام محرم جلوسوں کے روٹس سے لٹکتی بجلی کی تاریں ختم کریں۔واسا جلوسوں کے روٹس اور اجتماعات کے گرد نکاسی آب انتظامات مکمل رکھے۔بجلی ٹرپ یا بند ہونے کیصورت میں بیک اپ جنریٹرز ناگزیر ہیں۔

ڈی سی کنٹرول روم کو 480کیمروں کے ساتھ ا ہزار مزید کیمروں کی فیڈ دیجائے گی۔لاہور میں اہم محرم جلوسوں کے روٹ پر پیچ ورک ہورہا ہے۔ایک پر تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔محرم جلوس و اجتماع کیلئے بند گلیوں کے پیچھے بھی لائٹنگ کیجائے۔محرم جلوسوں اور اجتماعات کے گرد علاقوں میں کیمیکلز اور سلنڈر دکانوں کو چیک کیا جائے۔لاہور میں محرم کیلئے سکیورٹی پلان بن چکا ہے۔اس کیمطابق ہاٹ سپاٹ کی کڑی سرویلنس جاری ہے۔ٹریفک پولیس محرم روٹس کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک ایڈوائزری جاری کرے گی۔ایمرجنسی سروسز اور انتظامی افسران کی ٹیمیں جلوسوں کے ہمراہ موجود ہونگی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے لاہور کے حوالے سے بریفنگ دی۔دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔






