موجودہ مہنگائی نے بلدیاتی ملازمین کا جینا دو بھر کر دیا ہے جب کہ مجوزہ وفاقی بجٹ میں ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں7 فیصد اضافے پر کچھ ناعاقبت اندیشوں کے خوشامدی طرز عمل کو دیکھ کر حیرت بھی ہوئی اور افسوس بھی ہوا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو بھوک، ننگ ، افلاس اور فاکوں کے باوجود بھی اپنا حق نہ ملنے پر بھی بے جا تعریفوں کے پل باندھ رہےہیں اور یہ جاننے کے باوجود کہ چھوٹے گریڈ کے ملازمین کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور مجوزہ وفاقی بجٹ میں ملازمین و پنشنرز کی تنخواہ اور پنشن میں صرف 7 فیصد اضافہ کہاں کا انصاف ہے مجوزہ اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔جب کہ مجوزہ بجٹ میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے روزمرّہ ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی قوت خرید بالکل ختم ہو گئی ہے کیونکہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز گزشتہ کئی مہینوں سے فنڈز کی عدم دستیابی اور متعلقہ محکموں کے ناعاقبت اندیش آفسروں کے غیر دانشمندانہ فیصلوں کی وجہ سے خصوصی گرانٹ کے عدم اجراء سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی سے دوچار ہیں اور ان کے بچے فاکوں کے شکار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے مجوزہ وفاقی بجٹ میں کی گئی مہنگائی اور تنخواہوں اور پنشن میں کیا گیا قلیل سات فیصد اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے ایک تولہ سونا کے برابر تنخواہیں اور پنشن مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت سے سال 27-2026 کے مجوزہ بجٹ میں بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بذریعہ اکاؤنٹ فور یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی صورتحال پر اہم اجلاس
15 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا نےبلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ قرار دے دیا
1 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے وفد کی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سےملاقات
2 دن ago
*پشاور کی تاریخ کے سب سے بڑے 200 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر کام تیز*
3 دن ago
حاجی ہارون صفت فریضۂ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی جانب سے مبارکباد
Related Articles
رنگ روڈ، پی ڈی اے ٹول پلازہ حیات آباد کے مقام پر دو لینز پر مشتمل انڈر پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
3 دن ago
پاکستان بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کی فیڈریشنز، یونینز اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے قائدین کے نام ایک اہم پیغام!
4 دن ago
ڈبلیو ایس ایس سیز ملازمین کا ملازمتی تحفظ وقت کی اہم ضرورت ہے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
5 دن ago
محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا
5 دن ago


