کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت سیلاب نقصانات تخمینے، پاٹ ہولز پر لاہور سمیت پوری لاہور ڈویژن کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب نقصانات تخمیہ کیلئے ضلعی ٹیموں نے متعقلہ اداروں کے ساتھ تیزی سے کام کیا ہے، ایل ڈی اے ایریاز میں پاٹ ہولز کی ری پیئر کا کام مکمل ہے جبکہ باقی جگہوں پر 36 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ لاہور میں سیلاب نقصانات سروے مکمل ہوگیا ہے جبکہ ایک موضع میں صرف دو بلاک کا سروے رہ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ ضلع کے کل 96موضع جات کا سروے مکمل ہوگیا ہے، ننکانہ میں سیلاب سروے مکمل ہو گیا ہے، ضلع قصور کے 160میں سے 137 کا سروے بھی مکمل ہے۔ کمشنر لاہور نے پاٹ ہولز ریپیئر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈویلپمنٹ کاموں میں غیر ضرری تاخیر نہیں ہونی چاہئیے.اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ایڈیشنل کمشنر کو آرڈینیشن محمد اکبر، ڈی سی قصور عمران علی، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم، اے ڈی سی آر شیخوپورہ عثمان جلیس نے شرکت کی۔






