صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی حلف برداری کی تقریب

صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) کی حلف برداری کی تقریب صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں منعقد ہوئی۔تقریب کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی سے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر کوئٹہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر اور ضلعی الیکشن کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو بلدیاتی انتخابات، بلدیاتی اداروں کے نظام، ڈی آر او، آر اوز اور اے آر اوز کے فرائض و اختیارات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر علی اصغر سیال نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں، لہٰذا ان کا صاف، شفاف اور پرامن انعقاد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ بلدیاتی انتخابات کو منصفانہ اور پرامن ماحول میں مکمل کیا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button