عالمی سطح پر اپنی چھت ،اپنا گھر کی کامیابی کے بڑھتے قدم۔۔۔ورلڈ بینک نے بھی اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام میں شرکت کیلئے دلچسپی اور معاونت کا اظہار کردیا ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کو ورلڈ بینک کے پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام سے متعلق ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عبداللہ محمود نے بریفنگ دی۔ 100 ملین ڈالرز کے فنڈز کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت اجراء ہوگا۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے پروگرام کی ری سٹرکچرنگ بارے منظوری دے دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خطیر رقم سے گھروں کی تعمیر اور اہداف کے حصول میں واضح اضافہ ہوگا۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں مستحق خاندانوں میں بلاسود 15 لاکھ کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کم آمدن خاندانوں کے گھروں کی تعمیر کا بلاسود قرضوں کا ماڈل انتہائی کامیاب ہے۔ سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر سے لاکھوں افراد کے طرز زندگی میں واضح بہتری آئے گی۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد خاندان بلاسود قرض کے پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں۔ آئندہ مالی سال میں بھی حکومت پنجاب اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے خطیر رقم مختص کرنے جارہی ہے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
*اندرون لاہور کے منصوبوں کی توسیع و بحالی منصوبوں کیلئے واگزار اراضی کے متاثرہ افراد کو معاوضے کی ادائیگی*
2 دن ago
*داتا دربار، بھاٹی چوک،موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب*
3 دن ago
*محرم الحرام اور مون سون کے پیش نظر پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ*
4 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لاہور میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ*
4 دن ago






