وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے نومنتخب صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے ریاض خان کو وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ وزارت کو چیئرمین عمران خان کے ویژن اور پاکستان تحریکِ انصاف کے منشور کے مطابق چلایا جائے، تاکہ عوامی خدمت کے اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کیا جا سکے۔صوبائی وزیر ریاض خان نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے ویژن کی روشنی میں وزارتِ آبپاشی میں جامع اصلاحات متعارف کرائیں گے، تاکہ ان کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا کے مختلف وزراء نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔جس میں وزیر بلدیات مینا خان آفریدی بھی شامل ہیں۔






